جب جنوبی پنجاب کے فنڈز رائیونڈ پر لگائے جائیں گے تو الگ صوبہ بنانے کی آوازیں توسنائی دیں گی۔ فردوس عاشق اعوان
لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی وہاں کے عوام اپنے حق کےلیے آواز اٹھائیں گے تاہم پیپلز پارٹی عوام کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو منتقل کی گئی وزارتوں کے اثاثہ جات بھی بہت جلد منتقل کردئیے جائیں گے اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کرکے وعدہ پورا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی صوبے کی جانب سے وزیراعظم کو تحریری طور پر شکایات موصول نہیں ہوئیں اگر کسی صوبے نے وزارتوں کی منتقلی کے حوالے سے کوئی شکایت کی تو مشترکہ مفادات کونسل میں اس معاملے کو حل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو بھگانے کےلیے مچھر مار سپرے نہیں کیا جارہا، ایم کیو ایم کو اپوزیشن بننے کا حق حاصل ہے تاہم تمام اہم معاملات صدرمملکت کی وطن واپسی پر طے ہوں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ آزاد کشمیر انتخابات کے دوران سب سے زیادہ جھرلو پنجاب میں پھیرا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مڈٹرم انتخابات کے خواب دیکھنے والے آزاد کمشیر الیکشن کے نتائج سے سبق حاصل سیکھیں،ان انتخابات میںپیپلز پارٹی کو تاریخی فتح ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کی قیادت آزاد کشمیر میں الیکشن مہم کے دوران فوج پر بھی تنقید کرتی رہی جس کا فائدہ بھارت اٹھائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات نے پریس کلب کےلیے دس لاکھ روپےکی گرانٹ کا اعلان بھی کیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کو لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ بھی دی گئی۔