خانیوال کے علاقہ جہانیاں میں زمین سے ریت نکالنے پر جھگڑے پر زمیندار نے غریب محنت کش ریڑھی بان باپ بیٹے پر کتے چھوڑ دیئے، باپ کوزخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والا محمد رمضان اپنے بیٹے زبیر کے ہمراہ سرکاری زمین سے ریت نکال رہا تھا کہ زمیندارغلام حسین آرائیں سکنہ ایک سو پندرہ دس آر نے ریت نکالنے پر ان پر کتے چھوڑ دیئے، کتوں نے محمد رمضان کو شدید زخمی کر دیا جبکہ اس کہ بیٹے زبیر نے بھاگ کر جان بچائی۔ محمد رمضان کوزخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق غریب محنت کش محمد رمضان کی ٹانگوں اور ہاتھوں پر کتے کے کاٹنے کے زخم ہیں تاہم پولیس نے میڈیکل رپورٹ ملنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔