لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر بلدیات سردار دوست محمد کھوسہ کے ساتھ چلنے والے کلاشنکوفوں اور ما¶زر سے مسلح ایلیٹ فورس کے 6 افراد کو پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی حکام نے پنجاب اسمبلی میں د اخلے سے روک دیا جس پر ایلیٹ فورس کے مسلح جوان ناراض ہو گئے۔ ما¶زر اور کلاشنکوف سے مسلح ایلیٹ فورس کے دو افراد ہر حال میں سردار دوست محمد کھوسہ کے ساتھ ایوان کے اندر جانے کیلئے مصر تھے مگر سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ \\\"اسلحہ سرنڈر\\\" کر کے ہی ایوان میں جا سکتے ہیں جس پر یہ مسلح جوان ناراض ہو گئے یہ کہہ کر کہ \\\"ٹھیک ہے اب آپ کی ذمہ داری\\\" کہہ کر اسمبلی کی حدود سے باہر نکل گئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024