شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ مذاکرات مذاکرات کا انجام ،کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا دو آنے پر ہوگا یہ لالچیوں اور جھوٹوں کی بیٹھک ہے جس کے کوئی مثبت رزلٹ نہ آنے والے ہیں نہ حکمران عمران خان کو کچھ دے سکتے ہیں اور نہ عمران خان کے کوئی جائز مطالبات ہیں حکمران عمران خان کو انگیج رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف ملٹری کورٹس کا قانون اپنا راستہ خود بناتا چلا جارہا ہے یہ باتیں انہوںنے ملاقات کرنیوالے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیں اس موقع پر حاجی محمدیعقوب بھٹی،جمیل چودھری ،رفیق چوہان،میاںیعقوب قاسم،رانامحمدرفیق ،طارق خان لودھی سمیت دیگربھی موجودتھے اختر اقبال ڈار نے کہاکہ اگر عمران خان عدالتوں سے پاک صاف ہوکر بری ہوکر باہر آنا چاہتا ہے تو سول نافرمانی جیسی تحریک اور بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان پیسے نہ بھیجنے کی ترغیب کیوں دی جارہی ہے۔ سول نافرمانی کی تحریک چلانے سے پہلے دیسی گھی ،دیسی مرغی ،دیسی بکرا اور السیوں کی پنیاں ،چقندر کا جوس بند کرناہوگاکیونکہ تحریک واحتساب اورنیکی وہی جو گھر سے شروع ہو ۔
بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے پاک صاف ہوکرباہر آنا چاہتا ہے:اختر ڈار
Jan 01, 2025