تمباکو نوشی انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے:فیصل سلطان

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سربراہ ٹوبیکو کنٹرول سیل /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)گوجرانوالہ فیصل سلطان نے ضلعی عملد ر آ مد کمیٹی برائے انسداد تمباکو نوشی کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتمباکو نوشی انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اس کے استعمال سے پاکستان میں سالانہ1لاکھ 63ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ 6سال سے 15سال کی عمر تک 12 سو سے زائد بچے روزانہ تمباکو نوشی کا آغاز کر رہے ہیں ،پاکستان کاشمار زیادہ تمباکو استعمال کرنے والے پندرہ ممالک میں ہوتا ہے ،گوجرانوالہ کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کیلئے عوامی گاڑیوں اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس میں انسداد تمباکو قا نو ن کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے،خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ۔منیجر پراجیکٹ نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں 70 فی صد سے زائد لوگ سگریٹ نوشی چھوڑنے کی خواہش رکھتے ہیں مگر اس میں صرف دو فیصد اپنی کوششوں میں کامیاب ہوتے ہیں اس کی بنیادی وجہ نیکو ٹین پر انحصاراور جدید سہولتوں کا فقدان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

بجٹ بھی اِک گورکھ دھندہ ہے

اندر کی باتشہباز اکمل جندرانصحافت میں رپورٹنگ کے شعبے سے کتنے ہی برس وابستہ رہنے کے بعد بھی کامرس کے شعبے سے نابلد رہا- کامرس ...