لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے کورونا مرض سے بچاو¿ کے میڈیکل سامان پر تمام درآمدی ٹیکس ختم کردئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے ٹیکس معافی کی منظوری بھی دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا ماسک، سرجیکل آلات اور وینٹی لیٹرز کی درآمد پر عائد ٹیکس ختم کردیئے ہیں ،اب کورونا سے متعلق سامان بغیر ٹیکس کے درآمد کیا جاسکے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ خزانہ نے ٹیکس ختم کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس ضمن میں پی آر اے کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر ٹیکس معاف کیا ،اس سے پہلے وفاقی حکومت تمام کورونا درآمدی اشیاءپر ٹیکس ختم کر چکی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024