وفاقی حکومت نے 2021 کیلئے تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تاریخیں بھی بتائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر یکم شوال1442ھ کے موقع پر 15,14اور 16 مئی 2021 کو اور عید الاضحی 10ذولہجہ1442ھ کے موقع پر22،21 اور 23 جولائی کو ہوگی۔اس کے علاوہ یوم کشمیر کے موقع پر 5فروری2021کو پبلک تعطیل ہو گی۔اسی طرح یوم پاکستان کے سلسلے میں 23مارچ 2021،یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی2021کو، یوم آزادی کے سلسلے میں 14اگست،عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 19,18اگست، عید میلاالنبیﷺ 12 ربیع الاول کے موقع پر 19اگست کو قائداعظم ڈے/کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ کرسمس سے ایک دن بعد26دسمبر کو صرف مسیحی کمیونٹی کیلئے تعطیل ہو گی۔ جبکہ اسی طرح درج ذیل ایام کو بینک تعطیلات ہو گی۔ یکم جنوری2021، 14اپریل یکم رمضان اور یکم جولائی2021 کو بینکوں کی تعطیل ہو گی۔تاہم اسلامی مہینوں کی تاریخیں چاند کے نظر آنے پر منصر ہو ں گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024