مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں1825780ہوگئیں،مصدقہ کیسز8کروڑ38لاکھ9ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاںہلاکتیں354215 ،کیسز2کروڑ4لاکھ45ہزار ہوگئیں ۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات149000جبکہ کیسز1کروڑ2لاکھ86ہزار ہو گئے ۔ روس میں ہلاکتیں57019 ہو گئیںاورمتاثرین کی تعداد31لاکھ59ہزارہو گئی۔برازیل میں 194976افراد لقمہ اجل بن گئے ،کیسز76لاکھ75ہزار ہیں ۔فرانس میں64632ہو گئیں اور کیسز26لاکھ20ہزار تک پہنچ گئے ۔برطانیہ میں 73512افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ،کیسز24لاکھ88ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ترکی میں اموات 20881 ہو گئیں ، کیسز22لاکھ8ہزار 65ہو گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں74159ہو گئیں اورمتاثرین کی تعداد21لاکھ7ہزار سے بڑھ گئی ۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 93 لاکھ 25 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 26 لاکھ5 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024