نئے سال پر ملکی بقا کیلئے عزم نو کی دعائیں کی جائیں: اسلم فاروقی
کراچی(نیوز رپورٹر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے سال نو کے موقع پر قوم کو نئے سال کی دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیںنئے سال کے آغاز پر ملکی بقا و سلامتی ، ترقی و خوشحالی سمیت بھارتی دشمن کے ناجائز قبضے سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ملک کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ متحد و منظم ہونے کا عزم نو اور شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا ئیں کرنا چاہئے وہ پاک کالونی کے مختلف علاقوں میں علاقہ معززین سے بات چیت کررہے تھے۔