سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کا ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ:مسا فر کے لا کھوں روپے واپس کردئیے
سول ایوی اتھا رٹی کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسا فر کے لا کھوں روپے واپس کردئیے ،مسافر رقم واپس ملنے پر رو پڑا، خاتون ائیرپورٹ کے واش روم میں اپنا پرس بھول گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ سے کرا چی پہنچنے والے مسافر کے لاکھوں روپے واپس کردئیے۔سی اے اے کے عملے کو واش روم سے ملنے والا بیگ ڈیوٹی افسر کے حوا لے کیا ، بیگ میں مسافروں کے پاسپورٹ، 1 لاکھ 96ہزار روپے اور افغان کرنسی موجود تھی ، جس کے بعد سی اے اے کے ڈیوٹی افسر نے کوئٹہ سے نے پرواز کے مسافر کا رابطہ نمبر حا صل کیا۔ائیر پورٹ مینجر عمران خان نے مسافر سے ضروری تصدیق کے بعد رقم اور سا ما ن حوالے کردیا، رقم ملنے پر مسافر رو پڑا، ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ مسافر نے بتایا کہ بیگ گم ہونے سے پریشان تھا ، وہ اپنے والد کے علاج کے لئے رقم لیکر کو ئٹہ سے کراچی آیا تھا۔خیال رہے مسافر اپنے والد کے علا ج کے لئے کرا چی پہنچے تھے اور خاتون مسافر ائیرپورٹ کے واش روم میں اپنا دستی بیگ بھو ل گئی تھی۔