چینی صدر شی جینگ پینگ نے کہا ہے کہ 2019میں چین نے محنت سے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ٹھوس اقدامات کی بدولت اب ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ نئے سال کی آمد پر چائنہ میڈیا گروپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے جاری کئے گئے اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سال 2020میں چین میں جی ڈی پی کی مجموعی مالیت 1 ہزار کھرب چینی یوان یعنی فی کس 10 ہزار امریکی ڈالرز سے تجاوز کر جائیگی۔چینی صدر نے کہا کہ چین میں ایک کروڑ سے زائد افراد غربت سے چھٹکارا حاصل کر رہے ہیں، جبکہ 2019 کے دوران چین میں اصلاحات اور کھلے پن سے ترقی کی نئی قوتیں پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین میں چند نئے آزاد تجارتی زونز قائم کئے گئے ہیں، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں سائنسی سٹارٹ اپ کمپنیوں کے حصص کی لین دین کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔چینی صدر نے اپنے پیغام میں بتایا کہ چین میں ٹیکس اور معاوضے کی شرح میں کمی کی مجموعی مالیت 20 کھرب یوان سے تجاوز کر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019ے چین کی فوجی اور قومی دفاعی اصلاحات بھی مستقل طور پر آگے بڑھ رہی ہیں جبکہ چینی ساختہ طیارہ بردار جہاز باضابطہ طور پر چین کی بحری فوج میں شامل کیا گیا ہے۔شی چن پھنگ نے کہا کہ 2019 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70ویں سالگرہ شان و شوکت سے منائی گئی۔چینی صدر نے گزشتہ 70 سال کے دوران چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ محب وطن جذبات کی ایک مضبوط قوت سے بے حد متاثر ہیں، کیونکہ حب الوطنی کے جذبات کسی بھی قوم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔چینی صدر نے کہا کہ سال 2020 کو سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے، جس میں چین خوشحال معاشرے کی مکمل تشکیل کرے گا اور پہلے صد سالہ اہداف حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2020 کے دوران چین سے غربت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔چینی صدر شی چن پھنگ نے مزید کہا کہ چند روز پہلے انہوں نے مکاوخصوصی انتظامی علاقے کی مادروطن میں واپسی کی 20ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ مکاوکی کامیابی سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ایک ملک دو نظامقابل عمل نظریہ ہےجو عوام میں بھی انتہائی مقبول ہو سکتا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہانگ کانگ کی صورتحال باعث تشویش رہی، تاہم انہوں نے کہا کہ کوئی بھی گھر ہم آہنگی اور استحکام کے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتا۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہانگ کانگ کی صورتحال میں بہتری آئے گی اور ہانگ کانگ کے ہم وطن خوشحال ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام ہانگ کانگ کے شہریوں کی اجتماعی خواہش اور چینی عوام کی امید بھی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38