ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاںبحق اور 5 نوجوان زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میانوالی روڈ کے علاقہ مٹھہ ٹوانہ کے موضع لکو کا22سالہ جاویدخان راولپنڈی میں فیکٹری سے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پرجاتے ہوئے راستہ میں گاڑی سےٹکرسےموقع پرجان بحق جبکہ ساتھی نوجوان زخمی ھوگیا۔قصبہ ہڈالی بھان بھسین کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑی گنے کی لوڈ ٹرالی میں جا ٹکرانے سے سرفراز کالونی کا موٹر سائیکل سوارشاہداور اکبرشدیدزخمی ہو گئے۔جوہرآباد میانوالی روڈ پر فارم کےقریب تیزرفتار رکشہ اورموٹرسائیکل کے تصادم میں کچی پل ہڈالی کا موٹر سائیکل سوار 35سالہ عبدالوحید جاں بحق ہوگیا۔کلورکوٹ کے اڈا فیض اللہ کے قریب مسافر ویگن اور کار کے تصادم میں ایک مسافر جانبحق اور تین افراد زخمی ہو گے۔ پولیس نے متوفین اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024