شوبز شخصیات نے قوم کو سال 2020ءکی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نئے سال میں پاکستان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے ۔اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی ،ثنا ، شبنم مجید، جاوید شیخ ،شان ،مائرہ خان، میرا،مدیحہ شاہ ، ہما علی ، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، حیدر سلطان نے اپنے پیغامات میں کہا کہ ہمیں نئے سال میں اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بطور قوم اپنا احتساب کر کے اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ان کا ازالہ بھی کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام کےلئے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے اور امید ہے کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق نئے سال میں عوام کو ریلیف دے گی ۔حکومت کی سطح پر ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے پاکستان کا شمارترقی یافتہ اور مہذب معاشروں میں ہوگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024