کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی دس روزہ تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج تمام اسکول اور کالجز کھل گئے۔
ذرائع کے مطابق نجی اور سرکاری تعلیمی ادارں میں آج تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوا تاہم ٹھنڈے موسم اور پہلا دن ہونے کی وجہ سے اسکول اور کالجز میں حاضری معمول سے خاصی کم رہی۔
قبل ازیں صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے 22 تا 31 دسمبر تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔
دوسری جانب شہر قائد میں سائیبریا کی ہواؤں کا راج برقرار ہے، جس کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوچکی ہے۔