پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے پہلے روز مثبت آغاز ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔منگل کے روز سال نو کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز ہوا اور مارکیٹ میں مثبت زون میں ٹریڈ ہوئی ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 500پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 37ہزار 569 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ کے مثبت آغاز پر سرمایہ کاری میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کار نئے سال کے مثبت آغاز پر سرمایہ کاری میں دلچسپی لی ۔گذشتہ سال کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100انڈیکس میں 100پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور 100انڈیکس 37ہزار 66پر بند ہوا تھا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024