ملتان، بصارت سے محروم جوڑے کا ولیمہ جاوید ہاشمی سمیت اہم شخصیات کی بھی شرکت
ملتان (لیڈی رپورٹر) یونائیٹڈ ریلیف فائونڈیشن آف دی بلائنڈ کے چیئر مین قاضی نوید ممتاز کا نکاح بی ایس انگلش کی طالبہ ماریہ یونس کیساتھ انجام پایا۔ دلہن بھی بصارت سے محروم ہے۔ ولیمہ کی تقریب میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی ، خواجہ محمدیونس، خواجہ محمود الرحمن، جسٹس (ر)ناصر حیدری، یونس غازی،سید اطہر حسن شاہ بخاری، سیدہ نور الصباح ہاشمی، محمدنعیم،جعفر حسین بھٹہ،ملک ممتاز اختر،شیخ محمد نعیم، شیخ ریحان احمد،میاں بشیر احمد انصاری ، اختر شاہ،محمد شعیب سمیت معززین شہر اور نابینا افرادنے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور نابینا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔