چوہدری برادران عام انتخابات سے فرار کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں تاہم انہیں میدان نہیں چھوڑنے دیں گے، عمران خان اور طاہرالقادری کاغذی شیر ہیں۔ چوہدری احمد مختار
اپنےایک بیان میں چوہدری احمد مختار نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا اصل مقابلہ مسلم لیگ نون سے ہوگا کیونکہ عمران خان اور طاہر القادری کاغذی شیر ہیں جن میں سے ایک کا حشر سب کے سامنے ہے اور دوسرے کا آنے والے دنوں میں سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کرنے والے چوہدری برادران عام انتخابات سے فرار کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں تاہم انہیں میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ چوہدری احمد مختار نے کہا کہ نئے چہرے سیاست میں نہیں بلکہ فلمی دنیا میں متعارف ہوتے ہیں،سیاست قربانیاں مانگتی ہے اور اب تک سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے ہی دی ہیں