آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقے شدید سردی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ استور منفی تیرہ، کالام منفی بارہ،اسلام آباد اور پشاورمیں دو، گلگت ، گوپس اور کوئٹہ میں منفی چھ،کراچی ، حیدر آباد اور ملتان میں نو،مری منفی ایک، فیصل آباد پانچ اور لاہور میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا ہے۔