2012ءمیں پاکستان کو 2 ارب 37 کروڑ ڈالرکی امداد ملی
کراچی(این این آئی) سال2012ءکے دوران پاکستان کو ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل ڈونر ایجنسیز سے 2ارب 37کروڑ ڈالرکی امداد ملی۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے دسمبر 2012ءکے درمیان ملٹی لیٹرل ڈونرز نے 82کروڑ 61لاکھ ڈالرجبکہ بائی لیٹرل ڈونرز نے 1 ارب 60کروڑ ڈالر کے فنڈز فراہم کئے۔ ملٹی لیٹرل ڈونرز میں ورلڈ بینک کی جانب سے 54کروڑ 67لاکھ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک 22کروڑ25 لاکھ اور انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے 5 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ 2012ءمیں سب سے زیادہ ،82کروڑ 48لاکھ ڈالرکی فنڈنگ امریکہ نے کی جس میں یو ایس ایڈ کے 81کروڑ 70لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں۔