میرے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالی آسمان پر تھوک رہی ہیں : لیلیٰ
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنیوالی آسمان پر تھوک رہی ہیں‘ ان کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ مجھے اپنی عزت سے زیادہ کچھ بھی عزیز نہیں‘ فلموں میں جب چاہوں کام کر سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری سے آﺅٹ نہیں ہوئی ہوں جب چاہوں فلموں میں کام کر لوں مجھے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔