لاہور ایئرپورٹ سے جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانیوالے 2 مسافر گرفتار
لاہور (اپنے نمائندے سے) ایف آئی اے امیگریشن ایئرپورٹ کے حکام نے جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو پکڑ کر ایف آئی اے تھانہ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن لاہور ایئرپورٹ احمد چودھری اور شفٹ انچارج انسپکٹر سمیع جامی نے براستہ جدہ جانے والے دو مسافروں کے شک گزرنے پر پاسپورٹ چیک کئے تو ساو¿تھ افریقہ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے جس پر انہوں نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔