پاکستان میں آج بھی پنجابی گلوکاری کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے : عارف لوہار
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج بھی اردو کی بجائے پنجابی گلوکاری کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے‘ نئے گلوکار اصل میں گلوکاری کے نام پر تماشا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کی طرح پاکستان کے تمام شعبوں میں بھی ترقی ہو رہی ہے۔