عدالتی حکم پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ مذکورہ ایس ایچ او نے عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گزار کی داد رسی نہ کی جس پر درخواست گزار محمد شاہد نے توہین عدالت کے لئے رجوع کیا تو فاضل عدالت نے گزشتہ روز بذریعہ سی سی پی او تا حکم ثانی ایس ایچ او کی تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔