ریلوے پولیس لاہورمیں ASI کی آسامیوں پر بھرتی کے لئے فزیکل ٹیسٹ کا شیڈول جاری
لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلوے پولیس لاہور ڈویژن میں ASI کی آسامیوں پر بھرتی کے لئے فزیکل ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جبکہ قابلیت اور معیار پر پورا اترنے والے امیدواران کو حسب ضابطہ ان کی فائل کے ساتھ لگائے گئے جوابی لفافے میں کال لیٹر جاری کئے گئے ہیں جو تین سے چار دن میں امیدواروں کے پاس پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ 11 جنوری سے ریلوے پولیس لائن لاہور میں شروع ہو گا ۔