شفقت شیرازی کے والد انتقال کر گئے
رائے ونڈ(نامہ نگار)ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی /جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سٹی رائیونڈ شفقت شیرازی کے والد حاجی شیر محمد گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ جنازے میں صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور، صدر مسلم لیگ(ن) صوبائی حلقہ چودھری عبدالشکور،صدر مسلم لیگ(ن) سٹی رائے ونڈ حاجی محمد عباس ملک،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 161شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ اور چیئرمین پختون تاجر اتحاد لاہور ڈویژن حبیب اللہ خاں سمیت حلقہ بھر کی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔