پاکستان میں 5کروڑ 87لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزرتے ہیں
کراچی/ اسلام آباد/ لاہور (اے پی اے) سال 2012ءکے اختتام پر غربت کی لکیر سے نیچے جانے والوں کی تعداد پانچ کروڑ ستاسی لاکھ تک پہنچ گئی، عوام کو آنے والے سال کے دوران بھی کسی بہتری کی ا±مید نظر نہیںآرہی۔2012ءکے دوران امریکی ڈالرز98 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تو اِس کے اثرات ہر چیز پر نمایاں نظر آئے جبکہ مہنگائی کی شرح میں 10.84 فیصد اضافے نے مزید کروڑوں لوگوں کے لئے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل بنا دیا۔ بجلی اور گیس کا بحران بھی شہریوں کے لئے سوہان روح بنا رہا جس وجہ سے پورا سال نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ صنعتی صارفین بھی مشکلات کا سامنا کرتے رہے اور اِس صورت حال کے باعث شہری نئے سال سے بھی کوئی ا±مید وابستہ کرنے کو تیار نظر نہیں آتے۔ مشرف دور کی ایک رپورٹ کے مطابق غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے ملکی آبادی کا25 فیصد تھے اور جمہوری دورحکومت میں یہ تعداد33فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ صورتحال کا اندازہ اِس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے عالمی خوشحالی انڈیکس میں پاکستان 107 پوزیشن سے ایک132 پوزیشن پر چلا گیا ہے اور اِس میں مزید تنزلی کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔
رپورٹ