پیپلز پارٹی آج بھی سب سے بڑی وفاقی سیاسی قوت ہے:خاور کھٹانہ، آمنہ بٹر
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءخاور محمود کھٹانہ اور ڈاکٹر آمنہ بٹر نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے سیاسی ناقدین سیاسی مداریوں کو بھی انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور مقررہ وقت پر کروانے کی بات کرکے خاموش کروا دیا ہے۔ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی وفاقی سیاسی قوت ہے اور انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔