پنجاب حکومت کو طاہرالقادری کے لانگ مارچ پر کوئی اعتراض نہیں: پرویز رشید
لاہور (اے پی پی ) ترجمان پنجاب حکومت سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو علامہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ پر کوئی اعتراض نہیں۔ اے پی پی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا طاہرالقادری جتنے چاہیں لانگ مارچ کرلیں پنجاب حکومت ان کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ البتہ قانون کو ہاتھ لینے والے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ضرور ایکشن لیا جائے گا۔