یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سیکنڈر ایئر پروفیشل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، طالبات بازی لے گئیں
لاہور ( نیوزرپورٹر ) ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل میں نجی میڈیکل کالجز کی طالبات بازی لے گئیں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 22میڈیکل کالجوں کے 3086طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 2200پاس جبکہ 763فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 74.25فیصد رہا۔ شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی اقراءارشد نے862/1000نمبر لے کر پہلی پوزیشن، ایوسینا میڈیکل کالج لاہور کی فاطمہ خالد نے854/1000نمبر لیکر دوسری جبکہ وا ہ میڈیکل کالج واہ کینٹ کی صدف فیصل بھوپال نے 847/1000نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات13فروری سے شروع ہوں گے۔