صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رائیونڈ کے بھائی کی دکان میں آتشزدگی
رائے ونڈ (نامہ نگار) گلی الوری بازار میں صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ رائے ونڈ طاہر جمشید مٹھو کے بھائی شاہد حنیف چغتائی کی بوتیک شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر خاکستر ہو گئی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کی مشینری اور قیمتی سوٹ ضائع ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور اور چودھری عبدالشکور ، شفقت شیرازی موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے بوتیک کے مالک شاہد حنیف چغتائی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مالی امداد دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔