ناقص گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون
لاہور(خبر نگار) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہور نورالامین مینگل کی ہدایت پرمیٹ انسپکٹرز نے ناقص و مضر صحت گوشت بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران113دکانوں پر چھاپے مارے اور مضرصحت گوشت بیچنے والے31قصابوں کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے جبکہ70کلو گرام گوشت ضائع کر دیاگےا۔علاوہ ازیں پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس نے618 دوکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے171دوکانداروں کے چالان کئے جنہیں 1,30,000روپے جرمانہ عائد کیاگےااور10دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹرےٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔