کینیڈین نژاد بھارتی خاتون راجوندر لاپتہ کیس میں ہائیکورٹ نے سی سی پی او کو کل عدالت طلب کر لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے کینڈین نژاد بھارتی خاتون راجوندر کے لاپتہ ہونے پر سی سی پی او لاہور کو کل دو جنوری کوعدالت میں طلب کرلیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شیخ نجم الحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا راجوندر کور لاہور آئی تو یہاں سے لاپتہ ہوگئی اور ابھی تک پولیس سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ سی سی پی اولاہورکی جانب سے داخل رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا رجواندر کور کسی مقدمے میں مطلوب ہے نہ لاہور پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے ۔فاضل جج نے رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اتنے اعلیٰ افسر کی مبہم رپورٹ پر حیرت ہے۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو دوجنوری کو مکمل رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاحکم دیدیا ہے۔