فیروز والا میں چوری و ڈکیتی کی 4 وارداتیں، مزاحمت پر شہری زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور تھانہ صدر کے علاقے میں ڈاکوو¿ں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ پر مرزا ورکاں میں ڈاکوو¿ں نے عابد علی سے موٹرسائیکل رقم چھین لی، رچنا ٹاو¿ن میں ڈاکوو¿ں نے محمد شفیق کے اہل خانہ سے زیورات، نقدی، اقبال کالونی کے قریب ڈاکوو¿ں نے موٹرسائیکل سوار دکاندار دو سگے بھائیوں عدیل احمد اور زاہد کو روک کر لوٹ لیا ان سے ساڑھے نو لاکھ روپے کی رقم چھین لی۔ مزاحمت پر ڈاکوو¿ں نے گولی مار کر زاہد نامی زخمی کر دیا۔ شاہدرہ میں نامعلوم چوروں نے بجلی کا ٹرانسفارمر اور تار چوری کر لئے گئے۔