قومی بچت سکیم کے منافع میں کمی، اطلاق آج سے ہو گا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قومی بچت سکیم کے منافع میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈی جی ظفر شیخ کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 11.04 سے کم ہو کر 10.84 فیصد ہو گیا۔ بہبود سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.93 فیصد سے کم ہو کر 12.72 فیصد ہو گیا۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع دس فیصد سے کم ہو کر 9.80 فیصد کی سطح پر آ گیا۔ منافع میں کمی کا اطلاق آج یکم جنوری 2013ءسے ہو گا۔