ٹریفک حادثات میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات مےں تےن افردا ہلاک ہو گئے۔نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور چیز کھانے سے مزدور چل بسا۔ تفصےلات کے مطابق سبزہ زار کے رہائشی بشیر کا بیٹا عامر اپنے رشتے دار وسیم کے ہمراہ موٹر سائےکل پر بند روڈ پر جارہا تھا کہ انہےں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی۔ جس سے وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔لوئر مال پر کربلا گامے شاہ کے قریب رےپڈ بس سسٹم کی تعمیراتی کام میں مصروف کرین کی ٹکر لگنے سے 35سالہ رضا زخمی ہو گےا۔جسے طبی امدا دکے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گےا۔پرانی انار کلی کے علاقہ میں نوسربازوں کے ہاتھوں نشہ آور شے کھانے سے 40سالہ شخص ہلاک ہو گےا۔ا ہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی ۔پولیس کے مطابق،متوفی نے سفےد رنگ کی قمیض شلوار پہن رکھی ہے۔اس کی شناخت اس کی جیب سے برآمد ہونے والے کارڈ سے ہوئی ہے۔ اس کا نام منور اور وہ ساہیوال کا رہائشی ہے۔