پولیٹیکل حکام نے پاکستان بدر کئے گئے 16 باشندے افغان حکام کے حوالے کر دئیے
لنڈی کوتل (آئی این پی) پولیٹیکل حکام نے پاکستان بدر کئے گئے 16 افغان باشندوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کر دیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ طورخم کے سینئر پولیٹیکل محرر بسم اللہ خان نے بتایا 16 افغان باشندوں نے مختلف جیلوں میں اپنی سزا پوری کر لی تھی۔