نوازشریف اور زرداری صرف اپنے بچوں کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں: جمشید اقبال چیمہ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا نگران حکومت بنتے ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملک کی سب سے چھوٹی سیاسی جماعتیں بن جائیں گی نواز شریف اور زرداری صرف اپنے بچوں کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں جب کہ عمران خان قوم کے نوجوان کو اسمبلیوں میں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ خاندانی سیاست کا خاتمہ ہو اور غریب کالج بھی رکن پارلیمنٹ بن سکے۔