انتخابات میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی: جاوید مون
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے نیا سال خوشیوں کا پیغام لا رہا ہے، عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے والے ناکام ہوں گے اور حکمران جماعتیں اپنی بیڈ گورنس کے ہاتھوں عوام کا اعتماد کھو چکیں، پی ٹی آئی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں سونامی کرپٹ سیاستدانوں کو بہا لے جائے گا۔