پیپلز پارٹی جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے کام کر رہی ہے: ثمینہ گھرکی
لاہور ( خبر نگار) وفاقی وزیرا ور پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے موجودہ منتخب حکومت جمہوریت کے فروغ اور استحکام کےلئے کام کررہی ہے اور جمہوریت کےخلاف ہر سازش کو عوام کی حمایت اور تائید سے ناکام بنا دےا جائیگا، پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوریت سے ہی نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنامناسب عمل نہیں ہے اپنا ذاتی ایجنڈا مسلط کرنے کی خواہش مند حکومت کی مدت پوری ہونے کا انتظار کریں۔