اوباما رواں برس اسلحہ پر کنٹرول کے خواہاں
واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ 2013میں ملک میں اسلحہ پر کنٹرول کے اقدامات کی منظوری دیدی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ قومی رائفل ایسوسی ایشن کی اس تجویز سے متفق نہیں کہ سکولوں کے باہر مسلح محافظ تعینات ہونے چاہئیں۔