نادان بلی آئی پیڈ میں نظر آ تی مچھلیاں کھانے کیلئے بے تاب
نیویارک (نوائے وقت نیوز) مچھلی بلی کی پسندیدہ غذا ہے جو بلی کو جہاں بھی نظر آئے وہ اسے کھا نے کیلئے بے تاب نظر آ تی ہے۔ مذکورہ تصویر میں نظر آنیوالی بلی بھی مچھلیاں کھانے کیلئے بے چین ہے لیکن اسے نہیں پتہ کہ یہ تالاب اصلی ہے اور نہ ہی مچھلیاں بلکہ آئی پیڈ کی سکرین پر نظر آتا صرف ایک منظر ہے۔ بہترین گرافکس پر مشتمل یہ منظر حقیقت سے اس قدر قریب ترین ہے کہ یہ معصوم بلی دھوکا کھا گئی اور چاروں جانب گھوم گھوم کر اسکرین پر تیرتی مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کرتی رہی تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔