رواں مالی سال پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 101 ارب روپے سے زائد جاری کئے گئے
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال میں حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کیلئے 101ارب 40کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 28دسمبر2012ءتک انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے سب سے زیادہ 55ارب70کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ سماجی شعبہ کے منصوبہ جات کیلئے 42ارب60کروڑ روپے کے فنڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دیگر متفرق شعبوں کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ایک ارب 10کروڑ روپے اور ایرا کو 2ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔ جاری مالی سال کیلئے حکومت نے پی ایس ڈی پی کیلئے مجموعی طور پر 360ارب روپے کا بجٹ مختص کیا تھا ۔