کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندا ‘ سرمایہ کاروں کے ساڑھ ے15 ارب سے زائد ڈوب گئے
کراچی+ لاہور (این این آئی+ کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس16900کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں15 ارب55کروڑ سے زائدکی کمی۔ 350 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 141کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ 184کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ25 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔ مجموعی طور پر سرمایہ کاری مالیت میں14 ارب 55کروڑ 42 لاکھ 9 ہزار 618 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 42کھرب 42 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ 44 ہزار 996 روپے ہوگئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میںسوموارکے روز ملا جلا رجحان رہا - مجموعی طور پر94کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 20 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 22کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 52کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس4.45 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 4061.89 پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میںکل 48 لاکھ 52 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا ۔