ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوامیں شدید دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز تک برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک میں جاری شدید سردی کی لہر مزید دو روزتک برقرار رہے گی،جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ہے، خیبرپختونخوا،پنجاب کے میدانی علاقوں اورسکھر ڈویژن میں صبح اور رات کے وقت دھند چھانے کا سلسلہ آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ہفتے کی صبح سے راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،سرگودھا،ملتان،بہاولپور اور سکھرڈویژن شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بشتر علاقے شدید ہواوں کے زیر اثر رہے،اور بعض مقامات پر درجہ حرارت نقط انجماد سے بھی کم رہا،ہفتہ کے روز سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ اورقلات میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سکردو اور ہنزہ میں منفی نوسینٹی گریڈ رہا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت صوبہ سندھ اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقے آئندہ دو روز تک سرد ہواوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ کاشت کےاکثرعلاقوں میں آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہیں۔ہفتہ کے روز ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل یوں ہے،اسلام آباد میں ایک، لاہورمیں ایک،کوئٹہ منفی دس،مظفرآباد تین ملتان پانچ، کراچی سات، پشاور چار، گلگت منفی پانچ، مری صفر اورفیصل آباد میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔