برسلز (نامہ نگار) بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے پاک میڈیا سنٹر کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی خوشحالی کی رفتار میں دنیا کے ساتھ قدم بڑھا رہا ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومتی سطح پر خاطر خواہ کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کی حقیقی جمہوری حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز درپیش ہیں ان مشکل حالات میں بیرون ملک پاکستانی سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک کی ساکھ کو بہتر کرنے کی کوشش کریں اور اپنے تعلقات میں مضبوطی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی بدولت یورپین یونین میں پاکستان کی اپنی ایک علیحدہ حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی فری جیسے معاملات طے پا جانے کے بعد پاکستان کی ٹیکسٹائل میں اضافہ ہو گا جس سے خوشحالی پھوٹے کی اور روزگار کے مواقع مہیا ہوں گے۔ یورپین یونین اور بیلجیئم پارلیمنٹ پاکستان کے ساتھ روابط میں مضبوطی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ آپس کے لسانی علاقائی، سیاسی اختلافات کو ختم کریں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024