واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے نجی سیکیورٹی ادارے بلیک واٹر کے پانچ ارکان پر بغداد میں تشدد اورخونریزی کے الزامات سے متعلق مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ جج اربینا ریکارڈو کے بقول امریکی محکمہ انصاف نے اس مقدمے کے لئے ایسی دستاویزات تک رسائی حاصل کی جن کی اسے اجازت نہیں دی گئی تھی، لہٰذا یہ مقدمہ برخاست کر دیا گیا۔ سیکیورٹی خدمات فراہم کرنے والی بلیک واٹر نامی اس کمپنی کو امریکی حکومت نے عراق میں سفارتکاروں کی سلامتی کا ٹھیکہ دیا تھا۔ بلیک واٹر کے اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے بغداد میں فائرنگ کرکے نہتے بچوں اور خواتین سمیت 30 سے زائد افراد کو بلا اشتعال ہلاک کر دیا تھا۔ اس معاملے میں ملوث اہلکاروں نے امریکی وزارت خارجہ میں اپنے بیانات قلم بند کرائے تھے جن تک رسائی کی اجازت پراسیکیوٹرز کو نہیں دی گئی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024