میلبورن (نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ٹونٹی 20 کرکٹ کی زیادتی کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل خطرے میں ہے۔ میلبورن ٹیسٹ میں شکست کی ذمہ داری کپتان نے بیٹسمینوں پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں بیٹنگ لائن مکمل طور پر فلاپ ہوگئی ۔ یوسف نے کہا کہ اس کی وجہ پاکستان میں ٹونٹی 20کرکٹ کی مقبولیت اور اس کی زیادتی ہے جس کی وجہ سے بلے باز کریز پر کھڑا رہنا ہی بھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دورہ سری لنکا نیوزی لینڈ اور اب آسٹریلوی سرزمین پر قومی ٹیم کی بیٹنگ مایوس کن رہی۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے میچ میں دو بار اننگز ڈکلیئر کی مگر ان کے برعکس پاکستانی ٹیم دونوں اننگز میں 300 رنز بنانے سے قاصر رہی۔ گذشتہ 14 اننگز میں پاکستان کی ٹیم نے 350سے زائد اسکور صرف دو مرتبہ بنایا ہے۔ یوسف کا کہنا ہے کہ اگر ٹونٹی 20 فارمیٹ کو زیادہ فروغ دیا گیا تو ملک میں کرکٹ ہی نہیں بچے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں 212 رنز کا ہدف بھی حاصل نہیں کر سکی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38