لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اپنے سالانہ اجلاس میں صحافیوں کو کوریج کرنے سے روک دیا تاکہ میڈیا کے نمائندے بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیموں کی ناقص کارکردگی، فیڈریشنوں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں، بدعنوانیوں اور مبینہ گھپلوں بارے سوالات نہ اٹھا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس گذشتہ روز جنرل (ر) عارف حسن کی صدارت میں اولمپک ہا¶س لاہور میں منعقد ہوا جس میں 30 سے زائد کھیلوں کی مختلف تنظیموں کے صدور، 9 سیکرٹریز اور نمائندوں نے شرکت کی لیکن حیران کن طور پر صحافیوں کو اجلاس کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا گیا۔ خاص طور پر سیکرٹری پی او اے کا رویہ نہایت ناروا رہا۔ اسی طرح پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سالانہ اجلاس کی کوریج نہیں کرنے دی گئی۔ پی ایف ایف کی طرف سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کیمرہ مین اور فوٹوگرافر صرف فوٹیج بنا سکتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38