لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ریسلنگ چیمپئن شپ 2010ءآج سے اقبال پارک ریسلنگ سٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ تین روزہ مقابلوں میں 55 سے 120 کلو گرام ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہونگے۔ لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر محسن ارشد کے مطابق تمام مقابلے انٹرنیشنل ریسلنگ فیڈریشن (fila) کے قوانین کے مطابق ہونگے۔ انہوں نے کہا افتتاحی روز تمام پہلوانوں کے وزن ہونگے جبکہ 2 جنوری کو صبح 11 بجے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں محسن ارشد نے کہا مقابلوں میں لاہور کے پہلوان شرکت کر سکیں گے اس کا مقصد ڈسٹرکٹ میں فن پہلوانی کو فروغ دینا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس کھیل میں جان ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا تمام مقابلے میٹ پر ہونگے۔ 3 جنوری کی صبح 11 بجے فائنل مقابلے ہونگے جس کے بعد فاتح پہلوانوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38