بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا: ٹرمپ

Feb 01, 2025 | 14:07

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن دور میں محکمہ انصاف نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا، بائیڈن دور میں وفاقی ملازم گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے تھے۔امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک ٹریلین ڈالر کے غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کی جارہی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 18 فروری سے تیل اور گیس پر ٹیرف کے نفاذ کرنے کا اعلان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پر بھی ٹیرف نافذ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا، ٹیرف کے نفاذ پر کینیڈا، میکسیکو اور چین کچھ نہیں کرسکتے، ٹیرف کو یورپی یونین پر بھی نافذ کریں گے۔

مزیدخبریں